Thursday, September 3, 2020

عاصم سلیم باجوہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

 عاصم سلیم باجوہ کا معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے کافیصلہ، اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں اعلان کیا، کہا ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کےعہدےپرکام جاری رکھوں گا۔

 عاصم سلیم باجوہ کا وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان، چئیرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ صرف ایک عہدہ رکھ کر سی پیک منصوبے پر بھرپور توجہ دوں، اسی لیے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ قبول نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم وزیراعظم عمران خان کے پرزور اصرار پر عہدہ قبول کیا۔



2 comments:

بلاک چین کیا ہے؟

  !بلاک چین کا مختصر تعارف بلاک چین ایک قسم کی ڈیجیٹل لیجر ٹیکنالوجی ہے جو لین دین کو محفوظ، غیر مرکزی اور شفاف طریقے سے ریکارڈ کرتی ہے۔ یہ ...