Tuesday, December 20, 2022

تربیلا ڈیم غیر فعال ہونے کے دہانے پر

 تربیلا ڈیم غیر فعال ہونے کے دہانے پر



تربیلا ڈیم غیر فعال ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں تقریباً دس ارب ٹن گارے کا ایک پہاڑ بن گیا ہے جس سے ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں چالیس فیصد تک کمی واقع ہوٸی ہے۔ ڈان اخبار کی ایک خبر کے مطابق یہ انکشاف سینٹ کی قاٸمہ کمیٹی براٸے آبی وساٸل کے سامنے واپڈا حکام نے کیا ہے۔ مزید انکشاف سے معلوم ہوا ہے کہ گارے کا یہ پہاڑ تقریباً چار میل لمبا ہے اور ڈیم کے اخراجی دروازوں سے چار میل کے فاصلے پر ہی رہ گیا ہے۔ ایک ہلکے زلزلے سے بھی یہ گارا ان اخراجی راستے تک پہنچ کر ڈیم کو غیر فعال بنا سکتا ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیم کی صفاٸی کا بندوبست کیا جاۓ مگر ایک اور پریشان کن انکشاف ہوا کہ ڈیم کی صفاٸی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ اتنی لاگت میں تربیلا جتنا ہی بڑا ڈیم تعمیر ہو سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آٸندہ آنے والے دنوں میں اس پیچیدہ مسٸلے کا کوٸی حل تلاش ہو سکے گا یا نہیں۔
بلاگر: حافظ محمد زبیر یعقوب

No comments:

Post a Comment

بلاک چین کیا ہے؟

  !بلاک چین کا مختصر تعارف بلاک چین ایک قسم کی ڈیجیٹل لیجر ٹیکنالوجی ہے جو لین دین کو محفوظ، غیر مرکزی اور شفاف طریقے سے ریکارڈ کرتی ہے۔ یہ ...