Tuesday, August 25, 2020

حکومت پنجاب کا اساتذہ کو سستے ریٹ پر پلاٹ دینے کا اعلان

 

حکومت پنجاب کا اساتذہ کو سستے ریٹ پر پلاٹ دینے کا اعلان

ملتان روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں اساتذہ کو پلاٹ دیں گے، اساتذہ کو پلاٹ سستے ریٹ پر دیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی میڈیا سے گفتگو 

حکومت پنجاب نے اساتذہ کو ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پلاٹ دینے کا اعلان کردیا ہے، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ملتان روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں اساتذہ کو پلاٹ دیں گے ۔ اساتذہ کو پلاٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر دیے جائیں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں اضافی چھ ہزار اساتذہ کو ضرورت کے مطابق دوسرے سکولوں میں بھجوا دیا ہے۔

ایک سال کے اندر ریٹائرڈ ہونے کے قریب اور معذور افراد کو کہیں ٹرانسفر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت سکول نہیں آئیں گے۔ کلاسز ڈبل شفٹ میں ہوں گی یا پھر باقی طالبعلم دوسرے روز سکول آئیں گے۔ طالبعلم گھر سے ماسک پہن کرآئے گا۔ ماسک ، صابن ، ہینڈ سینیٹائزر، اور دیگر سامان پر 7 ارب روپے خرچ ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

بلاک چین کیا ہے؟

  !بلاک چین کا مختصر تعارف بلاک چین ایک قسم کی ڈیجیٹل لیجر ٹیکنالوجی ہے جو لین دین کو محفوظ، غیر مرکزی اور شفاف طریقے سے ریکارڈ کرتی ہے۔ یہ ...