محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشں نظر پنجاب کےمختلف شہروں میں یوم عاشورہ کے موقع پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ پنجاب نے 7 شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے موبائل سروس معطل رکھنے کے اوقات کار مانگ لیے ہیں۔
موبائل سروس معطل کرنے والے شہروں میں لاہور، شیخوپورہ راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور شامل ہیں۔
صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نشاندہی کیے جانے والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کا تعین کریں اور اوقات کار پی ٹی اے کو بھجوائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
چلو جی موبائل بھی نہ استعمال کرں
ReplyDelete👍
ReplyDelete